مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت جاری ہے جس میں فنانس بل 2019 منظوری کے لئے پیش کیا گیا، پاکستانی وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے فنانس بل 2019 منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی منظوری کے مرحلے کا آغاز ہوگیا، پہلے فنانس بل کوشق وار منظوری کے لئے زیرغور لانے کی تحریک منظور ہوئی، تحریک کی حمایت میں 176 اور مخالفت میں اپوزیشن نے 146 ووٹ دیے۔
پاکستانی قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔
News ID 1891733
آپ کا تبصرہ